ویڈیو | نعیم قاسم جنگی لباس میں

IQNA

ویڈیو | نعیم قاسم جنگی لباس میں

5:02 - August 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519061
ایکنا: حزب‌اللہ لبنان نے اپنے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ لبنانی اسلامی مزاحمت کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ ویڈیو حزب‌اللہ کے میڈیا وِنگ "الاعلام الحربی" نے شائع کی ہے، جس میں شیخ نعیم قاسم کی حالیہ تقریر کے حصے شامل ہیں۔ اس تقریر میں انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنا لبنانی عوام کی جان لینے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب، اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے مضحکہ خیز انداز میں دعویٰ کیا تھا: اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان تعاون کی روح کے ساتھ مشترکہ ہدف پر کام کریں، جو کہ حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنا اور دونوں ملکوں کے لیے استحکام و خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

دفتر کے مزید دعووں میں کہا گیا کہ: اگر لبنانی مسلح افواج، حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتی ہیں تو اسرائیل بھی جوابی اقدامات کرے گا، جن میں امریکی قیادت میں سکیورٹی میکانزم کے تحت اسرائیلی افواج کی تدریجی واپسی شامل ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں لبنانی کابینہ نے حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے امریکہ کے مجوزہ منصوبے کے نکات کی توثیق بھی کی تھی۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4301911

نظرات بینندگان
captcha